فریڈم فائیٹر سروانند کول پریمی کے بیٹے راجندر پریمی نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

0
0

اپنے آبائی گاؤں صوف شالی ، کوکر ناگ میں کمیونٹی ہال /کلچرل سنٹر کی تعمیر کے مطالبات پیش کئے
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍ہندوستان کے معروف آزادی پسند ، سماجی مصلح اور ادیب سروانند کول پریمی کے بیٹے راجندر پریمی نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کے دوران ایس راجندر پریمی نے اپنے آبائی گاؤں صوف شالی ، کوکر ناگ میں کمیونٹی ہال /کلچرل سنٹر کی تعمیر کے مطالبات پیش کئے ، اس کے علاوہ شہید سروا نند کول پریمی کے کاموں پر ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی یاد منائی گئی ۔ 1990 میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے ۔ انہوں نے اپنے آنجہانی بھائی وریندر کول کی یاد منانے اور پی ایچ سی اور اسپورٹس اسٹیڈیم کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سروا نند کول پریمی ملک کے عظیم مصنفین میں سے ایک تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی قومی یکجہتی ، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے سخت محنت کی ۔ انہوں نے راجندر پریمی کو ان کی طرف سے پیش کردہ معاملات پر ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا