پیرس، 14 اگست (یو این آئی) فرانسیسی سائبر سیکیورٹی ایجنسی (اے این ایس ایس آئی) نے اولمپک گیمز کے دوران سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 140 سے زیادہ کیس درج کیے۔
مقامی اخبار ‘لی فیگارو’ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق ان میں سے 119 حملوں کا انفارمیشن سسٹم پر کم اثر پڑا جب کہ 22 دیگر واقعات میں حملہ آوروں نے انفارمیشن سسٹم بری طرح متاثر کردیا۔
حکومت اور کھیلوں کے اداروں، ٹرانسپورٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے محکموں کو خاص طور پر حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اولمپک گیمز پیرس میں 26 جولائی سے 11 اگست تک منعقد ہوئے اور پیرا اولمپک 28 اگست سے 8 ستمبر تک منعقد ہوں گے۔