فرائض کی ادائیگی میں ہی شہریوں کی حقوق کا تحفظ ہے :مودی

0
0

نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے شہریوں کی ہر سرگرمی میں ان کے فرائض کی ادائیگی پر پورا زور ہونا چاہئے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے آج زور دے کر کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں ہی شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہے اور نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے شہریوں کی ہر سرگرمی میں ان کے فرائض کی ادائیگی پر پورا زور ہونا چاہئے ۔ ملک کے آئین کے 70سال پورے ہونے کے موقع پر یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک کے لوگ ہی آئین کی طاقت ہیں اور اس کی تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد بھی ہیں۔ہندوستانی آئین کو عالمی جمہوریت کی بہترین کامیابی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شہریوں کو نہ صرف حقوق کے تئیں بیدار رکھتا ہے بلکہ ان کے فرائض کے تئیں محتاط بھی بناتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سبھی شہری عزم کریں کہ فرائض کی ادائیگی کے جذبے کے ساتھ ہم مل کر ملک کی تعمیر نو میں تعاون کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہری کی کوشش ہونی چاہئے کہ ان کے ہر پروگرام اور ہر بات چیت میں فرائض پر ہی توجہ مرکوز رہے ۔ملک پر فخر کرنے والے شہری ہونے کے ناطے ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہمارے کاموں سے ملک کو اور مضبوط کیسے بنایا جاسکتا ہے ۔ مسٹر برلا نے لوگوں سے سائنسی سوچ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہمیں آدرشوں اور فرائض کی بھی یاد دلاتا ہے ۔ یہ ہمیں بنیادی فرائض اور آدرشوں کے اقدار کی بھی یاد دلاتا ہے ۔صرف حقوق کی بات کرنے سے عدم توازن پیدا ہوتا ہے اور اس سے ملک کی ترقی کی رفتار سست ہوتی ہے ۔ انہوں نے آئین کو راہ نما بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا تخلیقی استعمال کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 70 سال کی ترقی کے سفر کے دوران آئین نے بہترین کردار ادا کیا ہے ۔ اس نے چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مواقع بھی دیئے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی سے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ مسٹر برلا نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ ہی آئین سازوں کا شکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی امیدوں کے مطابق آئین بنایا گیاہے ۔ اس سے ملک کی ثقافت اور تہذیب کا اظہار ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ70سال قبل یعنی 26 نومبر 1949 کو ملک نے آئین کو قبول کیا تھا جس کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہو جاتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا