فاریسٹ ڈویژن کرگل نے جنگلات کا عالمی دن منایا

0
0

اسکول کیمپس کے اندر ماحولیاتی آگاہی ریلی کا بھی ہوا انعقاد
لازوال ڈیسک
کرگل// جنگلات کے عالمی دن کے سلسلے میں، فاریسٹ ڈویڑن کرگل نے آج پی ایم شری جواہر نوودیا ودیالیہ (جے این وی)، کھمبتھانگ، کرگل میں جنگلات اور اختراع کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، جو جے این وی کے چیئرمین بھی ہیں، نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وہیں اے ڈی سی کرگل، سہیل احمد مہمان ذی وقار تھے جہاں ڈی ایف او کرگل محمد علی، پرنسپل جے این وی کمار اشونی امیتابھ، سی ایم او کرگل لیاقت علی، ضلعی انتظامیہ اس موقع پر فاریسٹ ڈویژن کرگل کے افسران، اساتذہ، طلباء اور عملہ نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا آغاز اسکول کیمپس کے اندر ماحولیاتی آگاہی ریلی سے ہوا جس میں محکمہ جنگلات کے معززین، طلبائ، اساتذہ اور عملہ نے شرکت کی۔
اس ریلی کا مقصد ہماری زندگی میں جنگلات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور لوگوں کو جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔تاہم ریلی کے بعد اسکول کیمپس میں مہمان خصوصی، ڈپٹی کمشنر/سی ای او ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل شریکانت سوسے اور اے ڈی سی کرگل سہیل احمد اور دیگر معزز مہمانوں کے ذریعہ ایک رسمی پودا لگایا گیا۔چونکہ کیمپس میں برف اب بھی زمین کو ڈھانپ رہی ہے، اسکول کے کیمپس میں آنے والے مہینوں کے لیے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اپنے خطاب کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے جے این وی اسکول کے طلباء کی طرف سے کی گئی تقریر کی تعریف کی اور صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ نازک ماحول کی حفاظت کے لیے اجتماعی ذمہ داری لیں اور اس پیغام کو وسیع تر کمیونٹی میں پھیلا دیں۔وہیں ڈی ایف او کرگل محمد علی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں تمام مہمانوں کو ان کی شرکت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے حاضرین کو اس اہم دن کو منانے کی اہمیت سے مختصراً متعارف کرایا اور ماحولیات کے سفیر کے طور پر کام کرنے پر زور دیا۔وہیں پرنسپل جے این وی، کمار اشونی امیتابھ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور جے این وی اسکول میں اس طرح کے معلوماتی اور فائدہ مند پروگرام کے لیے کرگل فاریسٹ ڈویڑن کی تعریف کی۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے عملی انداز اپنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا