فاروق اور عمر عبداللہ قاضی گنڈ حادثے پررنج والم کااِظہارکیا

0
0

ڈوڈہ کے غمزندگان کیساتھ اِظہارِ ہمدردی،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کے صدر اور سری نگر سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتہ کو ڈوڈہ ضلع کے کوٹلی،کاستی گڑھ علاقے کے قاضی گنڈکے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔وہیںحادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ، این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ میں اس المناک حادثے کے بارے میں جان کر حیران ہوںاورخطے میں ہلاکتوں کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے جس پر متعلقہ حکام کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہندردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی اور حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے صبر کی دعاکی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا