سوگوار کْنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر اور روزنامہ انڈین ٹائمز کے مدیر اعلیٰ فاروق اندرابی نے اردو روزنامہ ’’صبح کشمیر‘‘ کے چیف ایڈیٹر نذیر احمد وانی کے انتقال پر اپنے گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 63 سالہ وانی کافی عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اْن کا انتقال ا?ج صبح سکمز میں ہوا۔اپنے تعزیتی پیغام میں فاروق اندرابی نے کہا، ’’نذیر احمد وانی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بے حد دْکھ اور افسوس ہوا ہے۔ وہ ایک شریف النفس انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دست بہ دْعا ہوں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار کْنبے کو اْن کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’غم کی اس گھڑی میں، میں سوگوار کْنبے کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں۔‘‘