فائر اینڈ فیوری کور کے زیراہتمام لیہہ میں ویٹرنز آو ¿ٹ ریچ پروگرام کا انعقاد

0
0

تقریباً 200 سابق فوجیوں اور ویر ناریوں نے شمولیت کی،سرکاری اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
لیہہفائر اینڈ فیوری کور کے زیراہتمام لیہہ سب ایریا نے رنچن آڈیٹوریم میں ویٹرنز آو ¿ٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر لیہہ کے تقریباً 200 سابق فوجیوں اور ویر ناریوں بشمول ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ، کرنل لوبزانگ نیما (ریٹائرڈ) اور صدر سابق فوجی لیگ، یو ٹی لداخ نے اس تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کا مقصد سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف ایجنسیوں کی جانب سے مختلف اسکیموں کے حصے کے طور پر شروع کی گئی تازہ ترین پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں سابق فوجیوں کو آگاہ کرنا تھا۔وہیں تقریب کے دوران رنچین آڈیٹوریم میں جنرل آفیسر کمانڈنگ لیہہ سب ایریا کے ذریعہ 14 ویر ناریوں / ویر ماتاﺅں / ویر پتاﺅں کو قوم کے لئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پرلیہہ سب ایریا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لیہہ کی وار ہیروز کالونی اور اپر لیہہ، منگو، گیا، تھکسے اور لالوک کی سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کو شامل کرنے کے لیے چھ سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں میں سہولت اسٹورز بھی تقسیم کیے ہیں۔ وہیںجنرل آفیسر کمانڈنگ نے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں/ ویر ماتاﺅں/ ویر پتاﺅں کا قوم کے لیے ان کی قربانیوں پر شکریہ ادا کیا اور انہیں ان کے خاندانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی فوج کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر سابق فوجیوں نے لیہہ سب ایریا اور انڈین آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا