گو لہ با ری کے سلسلے کو بند کر وایا جائے یا اعلا ن جنگ کیا جائے : ماجد کھٹانہ
ناظم علی خان
مینڈھربالاکوٹ یو تھ کلب کے چیئر مین ما جد کھٹا نہ نے بالاکوٹ کے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے ایک ہنگا می پر یس کا نفرس کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر انہو ں نے مر کز ی حکو مت کو آڑے ہا تھو ں لیتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ میں فا ئرنگ اور گو لہ با ری سے ایک ہی کنبہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ما رے گئے جبکہ دو بچیا ں شدید زخمی ہو گئی جو گو رنمنٹ میڈیکل کالج جمو ں میں زند گی کی کش مکش میں ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت تک مر کز کی جانب سے کسی بھی وزیر نے علا قہ کا دورہ نہیں کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جمو ں کے سر حدی علا قو ں میں صرف فا ئرنگ ہوتی ہے تو بہت سارے وزرا مر کزسے دوڑ کر آتے ہیں ، لیکن خطہ پیر پنجال کے اندر فا ئرنگ اور گو لہ باری سے کتنا بھی نقصان ہو جائے مر کز سے کوئی بھی لیڈران علا قہ کا دورہ نہیں کر تا ہے ۔ انہو ں نے صاف الفا ظ میں کہا کہ مر کز ی حکومت پا کستا نی حکوم ت سے با ت کر ئے اور گو لہ با ری کے سلسلے کو بند کر وایا جائے یا اعلا ن جنگ کیا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ سر حدی علا قہ کے لو گو ں کو کئی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ تا ہے کیو نکہ اس قبل بھی جتنی جنگیں ہو ئی ہیں و ہ صرف راجو ری اور پونچھ کی عوام ہی متا ثر ہو ئی ہے۔ جس کی وجہ سے مر کز میں رہنے والے لو گو ں کو سر حدی علا قہ کی کوئی پر وا نہیں ہے ، لو گ جیں یا مر جائیں ان کا کیا جا تا ہے ، انہو ں نے کہا کہ اگر ہند وستا ن کشمیر کے مسئلہ پر با ت چیت کر سکتا ہے ۔ اور بات چیت کےلئے صلا کا ر تعنیات کر سکتے ہیں تو پھر فا ئرنگ کے سلسلہ کو بند کر وانے کےلئے با ت چیت کیو ں نہیں کی جا تی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مر کز ی حکو مت کشمیر کے معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہے اور فو ج کے ساتھ ساتھ عام عوام ظلم و ستم برادشت کر رہی ہے ۔ لہذا فو ری طور پر مر کز ی حکومت کو فا ئرنگ کے سلسلہ کو بند کر وانا چاہے ۔ یا علا قہ کے لو گو ں کےلئے محفو ط مقامات پر رہنے کےلئے بندو بست کر نا چاہے ´ ۔ ان کا کہنا تھا کہ سر کا ر اگر فا ئرنگ کےل سلسلہ کو با ت چیت کے زرئع بند نہیں کر وا سکتی ہے تو فو ری طور پر اعلا ن جنگ کر دینا چاہے ۔ تا کہ تمام مطا لبات حل ہو جا ئے اور مسئلہ ایک ہی بار آر یا پا ر ہو جا ئے۔