پنے ، (یو این آئی ) موجودہ چمپئن بنگلور ایف سی غیر مفتوح رہتے ہوئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔ بنگلور نے یہاں شیو چھترپتی اسپورٹس کامپلیکس اسٹیڈیم میں بدھ کی رات میزبان اڑیسہ ایف سی کو 1-0 سے شکست دی۔بنگلور کے لئے میچ کا واحد گول جوانن نے 36 ویں منٹ میں کیا۔ دونوں ٹیموں کا یہ ساتواں مقابلہ تھا۔ بنگلور کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی ٹیبل میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ اسے تین میچوں میں جیت حاصل ہے جبکہ اس کے چار مقابلے ڈرا رہے ہیں۔ دوسری طرف اڑیسہ کی ٹیم کے چھ پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے ۔ اڑیسہ کو اب تک ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ تین میچوں میں شکست ہوئی ہے ۔ اس کے تین مقابلے ڈرا رہے ہیں۔ اڑیسہ نے اپنے دوسرے گھر میں کھیلتے ہوئے بنگلور کو اچھی ٹکر دی لیکن جوانن کے ذریعے کئے گئے گول کو اتار نہیں سکی۔ اس میچ کے دونوں ہاف میں اڑیسہ بال پزیشن اور گول پر کئے گئے حملوں کے معاملے میں بنگلور کے مقابلے میں کسی بھی سطح پر پیچھے نہیں رہی۔ کئی مواقع پر وہ گول کرنے کے قریب پہنچا لیکن قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کو گول کیپرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیمیں جارح کھیلیں اور ایک دوسرے کے خلاف اچھا حملے کئے ۔ یہ الگ بات ہے کہ بنگلور کی ٹیم کو 36 ویں منٹ میں کامیابی مل گئی۔ جوانن نے گول کرتے ہوئے بنگلور کو 1-0 سے آگے کر دیا۔ اس کامیابی میں ایرک پارٹالو کا بھی اہم کردار رہا۔ 44 ویں منٹ میں بنگلور کے عاشق کرنین کو یلو کارڈ ملا۔ اس طرح پہلا ہاف بنگلور کے حق میں 1-0 سے ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں اڑیسہ نے جارحانہ آغاز کیا اور 47 ویں منٹ میں ایک شاندار موو بنایا لیکن نندکمار سیکر کی محنت کو انجام تک پہنچانے والا کوئی سامنے نہیں آیا۔ اڑیسہ حالانکہ اس ناکامی سے نکلتے ہوئے 55 ویں منٹ میں ایک اور بڑا حملہ کیا لیکن گرپریت نے اسے ناکام بنا دیا۔ کارنر کے ذریعے ہوئے اس حملے میں اڑیسہ کو دو موقع ملے اور دونوں ہی بار اسے ناکامی ہاتھ لگی۔بدلے میں بنگلور نے 58 ویں منٹ میں جوابی کارروائی کی لیکن اس بار اڑیسہ کے گول کیپر ارشدیپ نے اسے ناکام بنا دیا۔ اس حملے میں ادانتا، چھیتری اول دماس ڈیلگاڈو شامل تھے ، باوجود اس کے اڑیسہ دوسرا گول کھانے سے بچ گئی۔ اب باری اڑیسہ کی تھی۔ اس نے 63 ویں منٹ میں ساٹانا اور مارکوس تیبار کی مدد سے ایک اچھا موو بنایا لیکن گرپریت نے اسے ناکام بنا دیا۔ اسی طرح 66 ویں منٹ میں گرپریت نے جسکو ھرنانڈز کی ایک شاندار کوشش کو بیکار کیا۔ بنگلور نے 70 ویں اور 71 ویں منٹ میں دو اچھے موو بنائے لیکن اڑیسہ کی ڈفینس لائین ، خاص طور پر گول کیپر محتاط تھے اور یہ حملے بیکار چلے گئے ۔ 81 ویں منٹ میں بنگلور دوسرا گول کرنے کے قریب تھی لیکن ڈماس ڈیلگاڈو کا فری کک ڈفنڈرز اور گول کیپر بے اثر کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ پوسٹ سے ٹکراکر واپس چلا گیا۔ڈماس کی فری کک پر پارٹالو نے اسی طرح کی ایک اور کوشش 85 ویں منٹ میں بھی کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔ دوسرے ہاف میں چار اضافی منٹ شامل رہے لیکن اس میں بھی کسی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی۔