غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کے خلاف مہم 15 جنوری سے شروع کی جائے گی

0
0

جے پور، // راجستھان میں محکمہ کان کنی کی طرف سے ریاست میں غیر قانونی کانکنی، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کے خلاف 15 سے 31 جنوری تک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
مائنز سکریٹری محترمہ آنندی نے ہفتہ کو سکریٹریٹ میں منعقدہ ورچوئل میڈیم کے ذریعہ محکمہ کے فیلڈ افسران کی میٹنگ میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کا آپریشن مائنز، ریونیو، پولیس، ٹرانسپورٹ اور جنگلات کے محکمے مشترکہ طور پر کریں گے۔ جس میں یہ کام ضلع کلکٹر کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھجن لال نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ریاست سے غیر قانونی کانکنی کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کانکنی سرگرمیوں کے تئیں وزیر اعلیٰ کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے ہونا چاہیے کہ محکمہ کی پہلی جائزہ میٹنگ میں خود انہوں نے غیر قانونی کانکنی سرگرمیوں کے خلاف سخت اور موثر کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ نے غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کے خلاف پانچ محکموں کی مشترکہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا