غیر قانونی کان کنی نہیں ہونے دیں گے :سریندر کمار چودھری

0
0

کہاموجودہ سرکار جموں وکشمیر میں بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی خاطر کام کرے گی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ موجودہ مرکزی سرکار کو ریاستی درجہ کی بحالی کا جلد از جلد فیصلہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار جموں وکشمیر میں بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی خاطر کام کرے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں کیساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Surinder_Kumar_Choudhary
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے لئے قرارداد پاس کی۔سریندر کمار چودھری نے کہاکہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ریاستی درجہ بحالی کرنے کا وعدہ کیا ہے اس کو اب عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ان کے مطابق ہمیں پوری امید ہے کہ مرکزی سرکار اس حوالے سے بہت جلد فیصلہ لے گی۔غیر قانونی مائننگ کے بارے میں جب نائب وزیر اعلیٰ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی غیر قانونی کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا