پونچھ// سرکار نے سوچھ بھارت مشن اور دیگر کئی ایسی اسکیمیں بنائی ہیں جس سے مختلف مقامات پر بیت الخلا بنائے جاتے ہیں اور خاص طور سے علاقے کی صاف صفائی کیلئے عوام کو جانکار بنانا ہے لیکن سرکاری اسکیموں کا عوام کو کتنا فائدہ ہو رہا ہے یہ تو عوام بخوبی جانتی ہے ۔ لیکن با وجود اس کے ضلع پونچھ میں اس وقت ایک غیرسرکاری تنظیم گلستان نے قصبہ پونچھ کے ہر وارڈ میں بیت الخلا بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اس تنظیم کہنا ہے کہ ملک کو صاف ستھرا رکھنے میں جہاں ہم سب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں تو ہم نے بھی بہتر سمجھا کہ بیت الخلاءہر وارڈ میں بنائے جائیں، اور عوام کو راحت دی جا سکے آج کچھ وارڈوں میں باقاعدہ اس کام کاج کا آغاز ہوا اور لوگوں نے اس کام کو کافی پسند بھی کیا اور تنظیم کو مبارکباد پیش کی غیر سرکاری تنظیمیں جہاں سماج کی فلاح اور بہبود کے لئے بہتر کام کرتی ہے وہیں اس تنظیم نے ضلع پونچھ میں سرگرم غیر سرکاری تنظیموں کو ایک سبق دینے کی کوشش بھی کی ہے کہ غیر سرکاری تنظیمیں اس طرح کے بڑے بڑے کام بھی کر سکتی ہیں۔