ناظم علی خان
مینڈھرمدھیہ پردیش سے مینڈھر مزدوری کرنے آئے ایک شخص کا دس سالہ بچہ مینڈھر نالہ میں ڈوب کر دنیا سے چل بسا ۔تفصیلات کے مطابق دس سالہ بچہ جس کی شناخت سنئی ولد رام کشن ساکنہ اومنگل ضلع پنا مدھیا پردیش کے طور پر ہوئی ہے ۔بچہ دریا پر نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا ڈوبنے کی خبر سنتے ہی بچے کی ماں اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گے اور بچے کو دریا سے نکال کر فوری طور سب ضلع اسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردا قرار دیا مینڈھر پولیس نے تمام کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کیا ۔