غلطی سے سرحد عبور کرنے والی خاتون پاکستانی حکام کے حوالے

0
0

یواین آئی

جموں؍؍پونچھ میں غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والی خاتون کو منگل کے روز پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق دوروز قبل نصرینہ فاطمہ زوجہ منیر شاہ ساکن کوٹلی پاکستان غلطی سے سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں گھس آئی جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے مکمل تفتیش کے بعد منگل کے روز خاتون کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد چکاندا باغ پونچھ کراسنگ کے ذریعے پاکستانی رینجرس کے سپرد کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا