یواین آئی
سری نگرمعروف قلم کار، شاعر، ناول نگار، مصنف اور سابق منصف غلام نبی گوہر کے انتقال پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے گہرے صدے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ سوگواراں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے وادی کے معروف قلمکار ، شاعر ،ناول نگار، مصنف اور سابق جج غلام نبی گوہر (خادم زیارتِ حضرت علمدارِ کشمیر شیخ نور الدین ولیؒ) کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ سوگوران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ لیڈران نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند دجات کیلئے دعاکی۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیڈران نے کہا کہ مرحوم نے درجنوں کتابیں تحریر کیں ، اُن کے رخصت ہونے سے ادبی حلقوں میں ایک بہت بڑا خلاءپیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی ذمہ داریوں بالخصوص مادری زبان کی خدمات سے لاتعلق نہیں رہے اور اہل کشمیر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کرینگے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفر ت اور کلمات ادا کئے گئے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران شریف الدین شارق، محمد یوسف ٹینگ ،محمد شفیع اوڑی اور علی محمد ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔