غلام نبی آزاد جموں و کشمیر میں آنے والے وقت کے وزیر اعلیٰ ہوں گے

0
0

بھلیسہ کے ہر نوجوان و بزرگ میں غلام نبی آزاد کے لئے ہمدردی ہے:لیاقت خان
بابرنفیس
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے کاہرہ سے تعلق رکھنے والے لیاقت علی خان نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں جس طرح ترقی کی راہ ہموار کی تھی وہ قابل تعریف ہیں۔انہوں نے مرکزی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد نے جو کام بحیثیت وزیراعلی یہاں پر کیے تھے وہ مرکزی سرکار مرکز میں رہنے کے باوجود بھی نہیں کر پا رہی ہے۔انہوں نے تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد نے جموں وکشمیر میں ہزاروں سکول،سینکڑوں ہسپتال اور ہزاروں کلومیٹر کی سڑکیں کی لوگوں کی راحت کے لئے فراہم کی تھی۔جبکہ مرکزی سرکار نے دس سال میں وہ کام انجام نہیں دیے جو کام غلام نبی آزاد نے صرف دو سال میں کیے تھے۔واضح رہے لیاقت خان نے بتایا کہ غلام نبی آزاد کے لیے بھلیسہ کے ہر بچے نوجوانوں بزرگ میں غلام نبی آزاد کے لئے ہمدردی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا