غلام نبی آزاد کا حالیہ بیان آر ایس ایس نظریے کی حمایت کرتا ہے: محبوبہ مفتی

0
0

سری نگر، // پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے غلام نبی آزاد کے حالیہ بیان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بی جے پی اور آر ایس ایس نظریے کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد صاحب نے وہی بات کی ہے جی بی جے پی، آر ایس ایس اور جن سنگھ کہتی ہے جس پر مجھے تعجب ہے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

غلام نبی آزاد کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلمان پہلے ہندو تھے جنہوں نے بعد میں اسلام اپنایا، کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘آزاد صاحب کے اس بیان پر مجھے حیرانگی ہے یہ بات تو بی جے پی اور آر ایس ایس کہتی ہے جس پر یہاں مسلانوں کو لنچ کیا جا رہا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘غلام نبی آزاد نے آر ایس ایس اور بی جے پی سوچ کی حمایت کی ہے جس پر مجھے بہت تعجب ہے’۔

مشال ملک کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مشال ملک کوئی مجرم نہیں ہے اور یہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا: ‘بی جے پی کو پاکستان کی عبوری حکومت میں مشال ملک کی نامزدگی پر سبق لینا چاہئے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘محبوبہ مفتی اور میری جماعت نا انصافیوں کے خلاف لڑتی رہے گی چاہئے اس کے لئے جیل بھی کیوں نہ جانا پڑے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا