بینائی سے محروم بچوں کے تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ غلام نبی آزاد نے لوئس بریل میموریل رہائشی بی بی اسکول برائے نابینا بچوں اور نیشنل فیڈریشن آف دی بلائنڈ جموں وکشمیر کے ساتھ لوہڑی کا تہوار منایا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزادتھے ۔وہیں تقریب میںسابق وزراء آر ایس چب، جگل کشور شرما، گرو رام، ڈی پی اے پی میڈیا انچارج اور ترجمان وشال چوپڑا، انیتا ٹھاکر گرمیت کورنے شرکت کی۔وہیں اسکول انتظامیہ نے اس موقع پر اسکول کے کئی مسائل کو مہمان خصوصی کے سامنے رکھاجس میں اسکول کی اپگریڈیشن بطور خاص تھی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکول کے لیے ملحقہ اراضی مختص کی جائے تاکہ ایسے طلباء کو بغیر کسی پریشانی کے داخلہ مل سکے۔ وہیںمہمان خصوصی جی این آزاد نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی تمام مسائل کو حل کر دیا جائے گا اور ہم مل کر متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے اور میرے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ دریں اثناء وکرانت شرما، ایل بی ایم اسکول کی پرنسپل ناویدیتا اور تمام اسٹاف ممبران نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تمام انتظامات فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ممبران کی جانب سے کئے گئے ۔