غلام نبی آزادکی دیش بھگتی پہ اُنگلی اُٹھناآسمان پہ تھوکنے کے مترادف کانگریس دورمیں ملی ٹینسی کاخاتمہ ہوا،عام شہریوں کوتحفظ ملا:سلمان نظامی

0
0

لازوال ڈیسک

جموںانڈین نیشنل کانگریس کے سینئررہنماسلمان نظامی نے بھاجپالیڈران کی جانب سے غلام نبی آزادکی دیش بھگتی پہ اُنگلی اُٹھانے کوشرمناک قرار دیتے ہوئے کہاآزادکی ملک سے محبت کے جذبے پرسوال اُٹھانے والے آسمان کی طرف تھوک رہے ہیں جوواپس ان کے چہرے پرہی گرے گا۔یہاں اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ بھاجپا کشمیر سے ملی ٹینسی کا خاتمہ جلد کرنا چاہتی ہے جس دوران سولین بھی نشانہ بن رہے ہیں لیکن کشمیر سے ملی ٹینسی کا خاتمہ کرنے کیلئے کانگریس کو پچیس برس لگے ۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے دور اقتدار میں ملی ٹینسی کا خاتمہ ہوا اور کوئی بھی سول نہیں موت کے گھاٹ اترا لیکن اس کے بر عکس آج ملی ٹینٹ بھی مر رہے ہیں اور سول عوام کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ملی ٹینسی دس گناہ زیادہ ہوئی ہے ۔سلمان نظامی نے مزید کہا کہ غلام نبی آزاد کے دور اقتدار میں بڑی تعداد میں ملی ٹینٹوں نے سرنڈر کیا دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا اور وہ ایک لیدر شپ تھی لیکن آج وزیر ااعظم کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے وادی کشمیرسول اور فوج کیلئے زندہ ڈراونا خواب بن چکی ہے ۔موصوف نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آزاد ملک مخالف ہیں تو کشمیر میں کئی بھی نیشنلسٹ نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا