سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے وائس چیئرمین، غلام محمد سروڑی نے ضلع کشتواڑ کے علاقے واڑون میں ایک المناک سڑک حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں، سروڑی نے کہاکہ میرا دل آج واڑونمیں ہونے والے المناک حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے اس موقع پر سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔سروڑی نے اس ضمن میں زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ۔واضح رہے یہ حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا جس میں کل چار افراد جاں بحق اور 2 بری طرح زخمی ہوئے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور اس المناک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والوں کو معاوضہ فراہم کرے۔