غلام احمد گنائی کی اہلیہ کی وفات پر صدرشیعہ فیڈریشن کااظہار تعزیت

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// صوبائی صدر شیعہ فیڈریشن عاشق حسین خان نے غلام احمد گنائی کی اہلیہ حنیفہ بیگم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ایک پریس بیان میںصدر صوبائی شیعہ فیڈریشن الحاج عاشق حسین خان نے غلام احمد گنائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،عاشق حسین خان نے مرحومہ کے شوہر غلام احمد گنائی ،بیٹے آفتاب گنائی ،بیٹی و سابق ایم ایل سی محترمہ شہناز گنائی اور ڈی ڈی سی ممبر منڈی پونچھ شمیم گنائی اور پورے گنائی خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے تعزیت کیا ہے ۔انہوںنے مرحومہ کو جنت الفردوس میںاعلی مقام عطا کئے جانے کی خدا وند تعالی سے دعا کی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دئے جانے کی بھی دعا کی ،خان نے کہا کہ میرے گنائی خاندان سے ہمیشہ سے گہرے مراسم رہے ہیں،میںلواحقین کے غم میںبرابر کا شریک ہوںاور دعا گو ہوںکہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے صبر و جمیل عطاہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا