غزہ کے مسئلے پر سربراہی امن اجلاس قاہرہ میں ہوگا

0
0

قاہرہ،//مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہفتہ کے روز بین الاقوامی اجلاس منعقد ہونے والا ہے جس میں تشدد زدہ غزہ کی پٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس میں 31 سے زائد ممالک اور تین بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شامل ہوں کے جن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیرس، ترک صدر رجب طیب اردوگان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان السعود، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس کی شرکت کی توقع ہے۔

اس سربراہی اجلاس میں فلسطین-اسرائیل تنازع میں مسلسل اضافہ، فلسطین کے مستقبل اور قیام امن پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ روس کی نمائندگی کون کرے گا اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سربراہی اجلاس کی دعوت مصر نے دی ہے، جو تاریخی طور پر حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک اہم ثالث رہا ہے اور یہ بڑھتے ہوئے تنازعے کو حل کرنے کے لیے اس کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا