غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں اپنے 4 ملازمین کو کھو دیا اور اس کی کم از کم 14 تنصیبات کو نقصان پہنچا: اونروا

0
0

کیلی فورنا، //اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایجنسی ہفتے کے روز سے غزہ کی پٹی میں کوئی امداد لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے العربیہ کے مطابق ایجنسی کی میڈیا اور کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر جولیٹ ٹوما نے اقوام متحدہ کی نیوز سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایجنسی نے "غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں اپنے 4 ملازمین کو کھو دیا اور اس کی کم از کم 14 تنصیبات کو نقصان پہنچا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ’اونروا‘ کے ہیڈ کوارٹر کو منگل کی صبح "آس پاس کے علاقوں میں پرتشدد فضائی حملوں کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ اس وقت ایجنسی کے کچھ ملازمین قریبی عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اونروا اسکول کے بے گھر افراد کو کچھ دن پہلے براہ راست حملے کا نشانہ بنایا یگا لیکن ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کی کہ اب تک ایجنسی کی سہولیات میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔

ٹوما نے کہا کہ اونروااس وقت غزہ کی پٹی میں 80 سے زائد اسکولوں اور دیگر سہولیات میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد کی میزبانی کررہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا