غزہ، // غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,726 ہو گئی ہے جب کہ 73,792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے پیر کے روز پریس بیان میں یہ اطلاع دی۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردانہ کارروائی میں 81 فلسطینی شہید اور 116 زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور سول ڈیفینس اور ایمبولینس کے عملے کی کمی کے کے سبب کچھ متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہيں۔