غزہ میں زمینی لڑائی شدید

0
0

حماس کے حملے میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک
یواین آئی

غزہ؍؍فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں زمینی لڑائی شدید تر ہو گئی ہے، شہر کے وسطی علاقے میں حماس نے حملے میں 24 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جانبازوں نے وسطی غزہ میں حملے میں چوبیس صہیونی فورسز کو ہلاک کر دیا ہے، ہلاک شدگان میں فوجی افسران بھی شامل ہیں، اسرائیلی ڈیفنس فورس نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔زمینی لڑائی کے دوران حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ عمارتوں کو دھماکے سیاڑایا، ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، یہ واقعہ اسرائیلی سرحدی بستی کسوفیم کے قریب پیش آیا، غزہ میں زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 221 ہو گئی ہے۔غزہ پر زمینی حملے شروع ہونے کے بعد ایک ہی دن ایک ہی واقعے میں 24 فوجیوں کی ہلاکت اسرائیلی فوج کے لیے سب سے مہلک دن رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے گزشتہ روز ہلاک ہونے والے دو درجن فوجیوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک اسرائیلی ٹینک پر آر پی جی (راکٹ سے چلنے والا گرنیڈ) فائر کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ایک ہی وقت میں 2 دو منزلہ عمارتوں میں دھماکے ہوئے۔تاہم فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ عمارتیں بارودی سرنگوں سے بھری ہوئی تھیں، جو اسرائیلی فوجیوں نے خود ان فلسطینی عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے بچھائی تھیں، بارودی سرنگیں پھٹنے کی وجہ سے عمارتیں اس وقت منہدم ہو گئیں جب فوجی اندر موجود تھے۔ڈان نیوز کے مطابق یہ غزہ میں جاری جنگ میں ایک روز کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک ٹیلی ویڑن چینل پر بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب اسرائیلی فورسز کی حفاظت کرنے والے ٹینک اور عمارت سے راکٹ ٹکرا گیا۔فوجی ترجمان نے ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنے میں دشواری کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی گھنٹوں تک متاثرین کی تلاش کے لیے کام کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 21 فوجی ہلاک ہوئے جب کہ 3 دیگر اسرائیلی فوجی جنوبی خان یونس میں لڑائی میں مارے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا