غزہ میں جنگ کے دوران چار بچوں کی پیدائش

0
0

یروشلم، // جنوبی غزہ میں جنگ، نقل مکانی اور بقا کی جنگ کے دوران چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ چار بچوں کو جنم دینے والے ماں ایمان المصری کا تعلق فلسطین کے شمال سے ہے۔
7 اکتوبر کو شروع ہونے اسرائیل حماس جنگ کے وقت وہ اپنے گھر سے میلوں دور جبالیہ پناہ گزین کیمپ تک پہنچی تھی۔ ایمان المصری کے ساتھ اس کے تین بچے بھی تھے۔ وہ حفاظت کے لیے جنوب کی طرف دیر البلاح تک جانا چاہتے تھے۔
العربیہ کے مطابق ایمان المصری کے ہاں 18 دسمبر کو دو بیٹیوں ٹیا اور لن اور دو بیٹوں یاسر اور محمد کی پیدائش جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔ ہسپتال میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے لیے جگہ کم ہونے کی وجہ سے ایمان المصری کو ہسپتال سے فوری طور پر جانے کے لیے کہا گیا۔
ایمان کے بیٹے محمد کی حالت اچھی نہیں تھی۔ وہ اسے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے ہسپتال میں ہی علاج کے لیے چھوڑ آئی ہے۔ ایمان نے بتایا کہ محمد کا وزن صرف 2 اعشاریہ 2 پاؤنڈ ہے۔
ایمان المصری اس وقت اپنے خاندان کے دیگر 50 لوگوں کے ساتھ دیر البلاح کے ایک سکول میں پناہ لیے ہوئے ہے۔ ایمان المصری نے بتایا کہ جنگ شروع ہوئی تو وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر سے کسی حفاظتی مقام کی تلاش میں نکلی۔ اس کے پاس بچوں کے صرف گرمیوں کے کپڑے تھے۔ میرا خیال تھا کہ جنگ ایک یا دو ہفتے رہے گے، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا اور ہم اپنے گھر واپس چلے جائیں گے۔ لیکن اب سب کچھ کھنڈر میں بدل چکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا