غزل

0
0

اصغرؔ شمیم

اس کو میرا ملال ہے شاید
غم سے میرے نڈھال ہے شاید

اس کا رونا بھی اس کا ہنسنا بھی
یہ بھی اس کا کمال ہے شاید

ہونٹ کیوں کانپنے لگے اس کے
کوئی چبھتا سوال ہے شاید

اپنے ماضی کو بھول بیٹھا ہوں
اس لئے ایسا حال ہے شاید

ایک چہرہ جو میں نے دیکھا ہے
وہ بھی اپنی مثال ہے شاید

سوچتا ہوں کہ کچھ کروں اصغرؔ
کچھ بھی کرنا کمال ہے شاید

اصغرؔ شمیم
12/3/H/1 ۔ پٹوار بگان لین
کولکاتا۔700009، (مغربی بنگال) ، انڈیا
[email protected]
موبائل ۔ 09836224948

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا