غزل

0
0

میرؔبیدری، بیدر، کرناٹک۔ موبائل :9141815923

تجھے دیکھیں جمال اپنایہی ہے
نظربہکے زوال اپنایہی ہے
سبھی پوچھیں سوال آخر ہے کیاپھر ؟
جوابوں ساسوال اپنایہی ہے
صداقت پرصداقت سے ہی رہنا
میاں جھوٹو! مَقال اپنایہی ہے
پسندیدہ تجھے جو غم ہے یارا
وہ غم کھائیں ، حلال اپنایہی ہے
نہ میراہی ، نہ اپنابن سکاوہ
یہیں رہتا، ملال اپنایہی ہے
تری ہی یاد میں ہر پل جئے ہم
فقط مال ومنال اپنایہی ہے
اندھیراچھٹ نہ جائے کیسے ممکن ؟
سماروشن ، سکال اپنایہی ہے
وبائیں کررہی ہیں ہم پہ یلغار
مریں کیوں کر سوال اپنایہی ہے
اُسے چاہیں ، اسی کی ہم رضاسے
سہی تو ہے کمال اپنایہی ہے

تصویر منسلک ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا