( ہاے ناری تیری کہانی -۲)
رشتہ بیٹی باپ کا داغدار ہو گیا
دیکھ آئنہ بشر شرمسار ہوگیا
آدمی کے روپ میں کون تھا وہ بھلا
کیوں ایک لڑکی کا بلتکار ہوگیا
پڑھی جب خبر یہ کل کے اخبار میں
آگ دوزخ کا ہر اشجار ہو گیا
بھروسہ پھر اُٹھ گیا مطلبی سنسار سے
خون کا ہر رشتہ بےاعتبار ہو گیا
مخمل سی کلی مرجھا گئی بہار میں
ہاے لڑکیوں کا جینا دشوار ہو گیا
روز کا سلسلہ ہو گیا اخبار کا
ہر صفحہ خون کا طلبگار ہو گیا
دین پر جو چلےکس کا وہ ایمان ہے
مذہب اب یہاں بیوپار ہوگیا
بہن بھائی باپ کا رشتہ بہت پاک تھا
پاک جو تھا کردار فنکار ہو گیا
ہے بجا غم تیرا پرواز اب مگر
تیرا ہر اک شعر غم خوار ہوگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جگدیش ٹھاکر (پرواز) لوپارہ دچھن کشتواڑ
رابط: 9596644568