غزل

0
0

میم عین لاڈلہؔ حوض اسٹریٹ کولکاتہ
رابطہ : +91-9331457143
عشق اس نے تو بے حساب کیا میرے دل کو وہ اضطراب کیا
تیری ر سوائی کے سبب جو بنے میں نے اس سے بھی اجتناب کیا
سیپ میں موتی دیکھنا تھا مجھے اس لئے خود کو زیرِ آب کیا
لوگ دیوانے ہو گئے ہیں زرا بھیڑ سے میں نے جو خطاب کیا
زندگی میں سزا ملے گی تجھے سوچ لے تو نے جو عذاب کیا
مات کھانے سے آئی ہے یہ سمجھ بے سبب تم کو ہم رکاب کیا
ہے یہ جادو ترا کمال بھی ہے پھول تونے چھوا گلاب کیا
خاکساری نے لاڈلہؔ سے کہی جگ میں تم کو بھی آنجناب کیا

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا