غزل

0
0

جو رشتہ روحانی ہے
وہ رشتہ لا فانی ہے

آپس میں لڑواتے ہو
یہ حرکت شیطانی ہے

دل کے گوشے گوشے میں
جذبہ ہندوستانی ہے

دنیا کی مت بات کرو
دنیا تو دیوانی ہے

تم واپس اب آئے ہو
لٹ گئی جب سلطانی ہے

بات بات پہ تم روٹھو
کیا عادت بچکانی ہے

موت سے اکرم ڈرنا کیا
موت تو اک دن آنی ہے

اقبال اکرم وارثی
لکھیم پور۔کھیری
9335380992

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا