افتخاررحمانی فاخر ؔ
عشق و سودا کے فتح و ظفر کے لئے
آ بھی جا ، لمحۂ مختصر کے لئے
یہ متاعِ جہاں اور مری خسروی!
وقف ہیں ہستی ٔ منتظر کے لئے
کچھ خبر ہے تجھے، مجھ کو تیرا ستم
اشک و خوں دے گیا عمر بھر کے لئے
میرا ایثار اور یہ مری سادگی
نذر ہیں حسن کے کروفر کے لئے
میری بے تابیاں منتظر ہیں سدا
ہو انہیں اذن، ’رقصِ شرر‘ کے لئے
فائز ِ منصب ِ عشق ہوں بالیقیں
جاہ کی کیا طلب تاجور کے لئے؟
کچھ طلب تو نہیں، پر مجھے چاہیے
اشک کے قطرے آہِ سحر کے لئے
مطلعِ نور سے مانگ لوں قرض میں
روشنی، اپنے تاریک گھر کے لئے
چہرۂ یار تو باعث ِ رشک ہے
ماہ و خورشید شمس و قمر کے لئے
تو ہی ہے عطیۂ منعمِ دوجہاں
فاخرؔ بے نوا بے ہنر کے لئے
پتہ: لبنیٰ ہاؤس، بٹلہ ہاؤس، اوکھلا، نئی دہلی
موبائل : +91-7903268491
٭٭٭٭
یہی غزل بغیر ٹیبل کے:
عشق و سودا کے فتح و ظفر کے لئے
آبھی جا ، لمحۂ مختصر کے لئے
یہ متاعِ جہاں اور مری خسروی!
وقف ہے ہستی ٔ منتظر کے لئے
کچھ خبر ہے تجھے، مجھ کو تیرا ستم
اشک و خوں دے گیا عمر بھر کے لئے
میرا ایثار اور یہ مری سادگی
نذر ہیں حسن کے کروفر کے لئے
میری بے تابیاں منتظر ہیں سدا
ہو انہیں اذن، رقصِ شرر کے لئے
فائز ِ منصب ِ عشق ہوں بالیقیں
جاہ کی کیا طلب تاجور کے لئے ؟
کچھ طلب تو نہیں، پر مجھے چاہیے
اشک کے قطرے آہِ سحر کے لئے
مطلع نور سے مانگ لوں قرض میں
روشنی، اپنے تاریک گھر کے لئے
چہرۂ یار تو باعث رشک ہے
ماہ و خورشید شمس و قمر کے لئے
تو ہی ہے عطیۂ منعم ِ دو جہاں
فاخرِؔ بے نوا بے ہنر کے لئے
٭٭٭٭