غریبوں اور مزدوروں کو ملے گا پانچ روپے میں کھانا

0
0

بھوپال،// وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں موبائل (چلتے پھرتے)کچن اسکیم کا آغاز کیا جس کا مقصد مدھیہ پردیش میں غریبوں اور مزدوروں کو پانچ روپے میں پیٹ بھر کھانا فراہم کرنا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے دین دیال رسوئی یوجنا کے تحت چلتے پھرتے کچن مراکز کی شروعات کی ۔ انہوں نے موبائل کچن مراکز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دین دیال رسوئی یوجنا کے تحت میونسپل کارپوریشن اندور میں 10 لاکھ سے زیادہ کی آبادی کے ساتھ چار موبائل کچن سینٹر شروع کیے جا رہے ہیں، تین بھوپال میں اور دو دو جبل پور اور گوالیار میں۔
اس موقع پر مسٹر چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غریبوں کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ اسی سلسلے میں دین دیالیہ موبائل کچن اسکیم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم مزدوری یا دیگر وجوہات سے شہروں میں آنے والے غریب بہن بھائیوں کو پانچ روپے میں پیٹ بھر کھانا فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ غریب آدمی کھانا لینے کیچن میں نہیں جائے گا، بلکہ موبائل کچن غریب آدمی تک پہنچے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا