عید گاہ کی خستہ حالی کو ٹھیک کرنے میں تین سال لگ جائیں گے:ڈاکٹر درخشان اندرابی

0
0

سری نگر، 27 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کا کہنا ہے کہ عید گاہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں فیصلہ سرکار لے گی ہم اس کی خستہ حالی کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کو عید گاہ کی زمین ہموار کرنے میں کم سے کم تین برس لگ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا: ‘حالات اچھے ہونے کے بعد وہاں عید کی نماز بھی ادا کی جائے گی۔
موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
عید گاہ نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘یہ سرکار کے ہاتھ میں ہے،ہم یہ کہیں گے کہ عید گاہ کی صورتحال تیس برسوں سے خستہ ہے ہم وہاں کام کر رہے ہیں اور ہمیں زمین ہموار کرنے میں کم سے کم تین سال لگ جائیں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘حالات ٹھیک ہو رہے ہیں اور حالات اچھے ہونے کے بعد جب وہاں کا گرائونڈ صحیح ہوگیا توعید نماز ادا کی جائے گی لیکن اس کے لئے ہمیں ابھی گرائونڈ تیار کرنا ہے’۔
ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ جموں وکشمیر وقف بورڈ کو سرکار سے کوئی فنڈس نہیں ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت بل کی تعمیر و ترقی میں کچھ نہ کچھ ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقف بورڈ کے دائرے میں جو چیزیں آتی ہیں ان میں بھی ایک نیا دور آیا ہے جس کےلئے ہم سرکار اور لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا