مرکزی جامع مسجد اراکین کی جانب سے عوام کے نام خاص پیغام
ریاض ملک
منڈی؍؍پورے عالم کے ساتھ ساتھ ماہ ربیع الاول کے آغاز سے ہی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔ صدر کمیٹی جامع مسجد،شریف سید مسرت حسین شاہ وارکین کی جانب سے تمام اہل اسلام کو جشن عید میلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مبارک ہو۔ہر سال کی طرح امسال بھی مرکزی جامع مسجد تحصیل منڈی میں مؤرخہ 12ربیع النور شریف بروز اتوار کو چشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں مقتدر علمائے کرام اور شعراء اسلامی تشریف لا رہے ہیں۔پیارے آقاکریم کی ولادت باسعادت کے موقع پر تمام حضرات جہاں ان کی تعلیم پر عمل پیرارہیں۔وہ ہر ان کی میلاد کو بھی کو خلوص سے منائیں۔ اس سال کے ہروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہاکہ پروگرام کی ترتیب صبح 9:00 تا 12:00تک نعت و علمائے کرام کے بیان مرکزی جامع مسجد منڈی جلوس محمدی 12:00 تا 2:30 بمقام مرکزی جامع مسجد تا قدیم عیدگاہ پڑی بازار منڈی نماز ظہر 2:30 قدیم عیدگاہ میں آخری پیغام اور دعاکے بعد تبرک تقسیم کیا جائے گا۔ لہٰذا جملہ عاشقانہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔