عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہم اپنی جان بھی قربان کر دیں گے: چوہدری عبدالغنی

0
0

سرکاری زمینوں سے بے دخلی کے سرکاری فرمان کے خلاف کانگریس پارٹی کا ہلّا بول
سرفرازقادری
پونچھ؍؍ مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے پریڈ گراونڈ پونچھ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے کانگریس ضلع صدر چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کر حالیہ زمینوں سے بے دخلی کے سرکاری فرمان کے خلاف اپنا پر امن احتجاج درج کروایا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس سرکاری فرمان و نائب تحصیلداروں کی جانب سے عوام کو نوٹس بھیجنے کی سخت الفاظ میں تمام شرکاء نے مذمت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں مرکزی سرکار اور بالخصوص جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی سرکار و مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کو عوام مخالف قرار دیا اور سرکار سے اس سرکاری فرمان کو جلد واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کانگریس ضلع صدر چوہدری عبدالغنی نے عوام سے کہا کہ وہ جاگ جائیں اور متحد ہو جائیں کیونکہ انہیں ایک ایسی سرکار کے خلاف جنگ لڑنی ہے جو گونگی ،بہری اور اندھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مہاتما گاندھی جی کے طرز پر امن طریقے سے جنگ لڑنی ہے جس میں ہمیں کسانوں کی طرح کئی روز سڑکوں پر رہ کر آج کی اس گونگی، بہری اور اندھی سرکار کے خلاف آواز بلند کرنی ہے جس کی ہر پالیسی عوام مخالف ہے اور ہم فاتح تب ہونگے جب ہم متحد رہیں گے۔انہوں نے مرکزی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ہوش کے ناخن لینے کی بات کہی ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے تین جنگوں میں ہندوستانی فوج سے کندھے سے کندھا ملا کر جنگیں لڑیں اور ان زمینوں کو دشمنوں سے بچایا جسے آج جموں کے بند کمروں میں بیٹھ کر چھیننے کے سرکاری فرمان جاری کیے جارہے ہیں اس طرح کے تغلقی فرمان جاری کرنے سے باز رہنے کی نصیحت کی ایل جی انتظامیہ کو۔انہوں نے اس احتجاج کے بعد اپنے پارٹی لیڈران و کارکنان و عوام کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پونچھ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں مرکزی سرکار و ایل جی منوج سنہا سے لوگوں کی زمینوں و مکانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اس فرمان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آخر میں چوہدری عبدالغنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک پر امن احتجاج تھا اگر میری مظلوم عوام کے ساتھ کسی نے ہاتھ لگانے کی کوشش کی یا انہیں انکے گھروں و زمینوں سے بے دخل کرنے کی بات کی تو جیل بھرو آندولن شروع کریں گے اور رب نے یہ ایک جان دی ہے یہ اپنی عوام کے لیے قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کروں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا