عوام کی آواز نے جن بھاگیداری کے دوبرس مکمل ہوئے

0
0

کہا،یہ دو برس غریبوں کی بہبود ، پالیسی سازی میں عوامی شراکت ، خواتین ، کسانوں اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کیلئے وقف کئے گئے ہیں
ہمارا وژن ایک پُر اعتماد، خوشحال اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی تعمیر ہے اور ہم شہریوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنرنے جموںوکشمیر کے آرٹ ، کرافٹ اور لسانی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں شہریوں کی اِختراعی کوششوں ، کمیونٹی سروس اور شراکت کی داستانیں شیئر کیں
لوگوں کی متاثر کن کوششوں اور کمیونٹی سروس کیلئے خواتین کی تجاویز کو سراہا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ نے دو برس مکمل کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ دو برس غریبوں کی بہبود ، پالیسی سازی میں عوامی شرکت ، خواتین ، کسانوں اور نوجوانوں کو بااِختیا ر بنانے کے لئے وقف کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ’’ عوام کی آواز‘‘ پروگرام عوامی آواز ہے اور ہر شہری کو جموںوکشمیر کے ترقیاتی سفر میں حصہ بننے کی ترغیب دی گئی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں اِس پروگرام نے لاکھوں زندگیوں کو چھو لیا ہے اور جہاں تک لوگوں پر مرکوز اِصلاحات کا تعلق ہے تو اس نے مثالی تبدیلی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ لوگ سب سے پہلے ہمارا گورننس منتر ہے ۔ہمارا وژن ایک پُر اعتماد ، خوشحال اور ترقی پسند جموںوکشمیر کی تعمیر ہے اور ہم شہریوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔‘‘اُنہوں نے ’’ عوام کی آواز‘‘ کے 24ویں قسط میں جموںوکشمیر کے آرٹ ، کرافٹ اور لسانی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں شہریوں کی اِختراعی کوششوں ، سماجی خدمات اور شراکت کی داستانیں شیئر کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹنگمرگ بارہمولہ کے گوہر علی خان کی مثالی کوشش پر روشنی ڈالی جنہوں نے زراعت میں نئی اِختراعات اور نئی ٹیکنالوجیز کو اَپنانے سے مربوط کاشت کاری کے نظام میں اِنقلاب برپا کیا ہے۔اُنہوں نے کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی رچا شرما کی داستان کا اشتراک کرتے ہوئے جو کہ ایک سیلف ہیلپ گروپ چلاتی ہے جو رورل لائیولی ہڈ مشن کی مدد سے ڈسپوز ایبل کا غذی کپ اور پلیٹیں تیار کرتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی اُبھرتی ہوئی خواتین کاروباریوں کے لئے ترغیب ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ماسٹر کاریگر غلام محمد بیگ کا بھی ذِکر کیا جو جموںوکشمیر کے دست کاری کے اَنمول فنی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔اُنہوں نے اودھمپور کے سواتنتر دیو کوتوال کی بے لوث کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے جو ایک شہری دفاع کے رضاکار، ایک وکیل ، ایک مصنف اور ایک کووِ ڈ واریر کے طور پر کام کرتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کے لئے ان کی لگن واقعی معاشرے کو متاثر کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے پونچھ کے کے ۔ڈی ۔مینی کے جموںوکشمیر کی تاریخ اور ثقافت کے ایک تاریخ نویس کے طور پر خدمات پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اُنہوں نے اَپنی زندگی سرحدی علاقوں کے لسانی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لئے وقف کی ہے۔اُنہوں نے دُور دراز اور دُور اُفتادہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کے اِنعقاد پر جموںسے تعلق رکھنے والے پارول بندرال ، کولگام سے عظمیٰ اَرشاد اور میران صاحب جموں سے سپیندر کور سمیت خواتین اور بچوں میں غذائی قلت کے بارے میں شہریوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے دیپک پرگوترا کی طر ف سے دیہی علاقوں میں صفائی مہم ، ملیریا اور ڈینگو سے لڑنے کے لئے جن بھاگیداری کو ایک قابل عمل اَقدامات کے طورپر بنانے کے لئے سانبہ سے موصولہ تجاویز کو نوٹ کیا۔ سری سے تعلق رکھنے والے فضل اعجاز نے جموںوکشمیر میں آئندہ جی ۔20 سمٹ کے لئے جان بھاگیداری کی تجویز پیش کی تھی اور پلوامہ کے عاشق حسین گنائی نے زعفران کی کاشت میں چھڑکائو آبپاشی کی سہولیت کو فروغ دینے کے اَقدامات پر لکھا تھا۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو لوگوں سے موصول ہونے والی تجاویز پر مناسب کارروائی کرنے کی ہدایایت جاری کیں ۔اُنہوں نے لوگوں کی خدمات اور بہبود کو یقینی بنانے میں مختلف محکموں کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور جموںوکشمیر کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا