’عوام کو راحت کے بجائے پریشان کرنے کو اپنا فرضِ منصبی سمجھا ہوا ہے‘

0
0

مینڈھر میں محکمہ صحت عامہ کے خلاف احتجاج،ایک گھنٹے تک مینڈھر جموں شاہراہ رکھی بند
ناظم علی خان
مینڈھر مینڈ ھر میں پانی کی عد م دستیا بی کو لیکر لو گو ں نے مینڈھر قصبہ میں احتجاج کیا اور مینڈھر تا جمو ں شاہر اہ کو ایک گھنٹے تک بند رکھا ۔ اس دوران لو گو ں نے جم کر محکمہ صحت عامہ اور مینڈھر انتظامیہ کے خلاف نعرے با زی کی ۔ احتجاج کی قیا دت چوہدری عبدالمجید صدر کسان مزدور یونین کر رہے تھے ۔ اس دوران مظا ہر ین نے محکمہ پرالزام لگایا کہ محکمہ کے ملازمین نے یا تو لفٹ اسکیموں پر نقلی مشینیں لگائی ہیںیاجان بوجھ کر مینڈھر کی تمام لفٹ اسکمیوں کو آرام کرنے کی خاطر جلا دیتے ہیں۔ جس سے عوام پریشان ہے اور کوئی ملازم عوام کی بات سننے کے لیے راضی نہیں ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ علا قہ میں لگا ئی گئی مو ٹر بار بار جلائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے چھترال تاپٹھانہ تیر ، چھترال ، نڑول ، گانچارہ ، گاہنی ، اڑی سڑہوتی ، اڑی قصاب ، بھیرہ، ڈھرانہ، سخی میدان تا ٹھیرہ ٹوپہ ، ساغرہ ، اوچھاد، بالاکوٹ، گورسائی کسیوٹ ، سمکن چھجلہ کسبلاڑی ، سلانی ، بلنوئی اسکے علاوہ سبھی لفٹ اسکمیںبالکل ناکارہ ہیں جن کا کوئی بھی پرسان حال نہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لفٹ اسکیموں پرمقرر ملازمین میں سے کچھ یا تو گاڑی چلاتے ہیں یا کوئی اور اپنا ذاتی کاروبار کرتے ہیں ا ور عوام کو جان بوجھ کر پریشان کرنے کی ایک سازش بنائی ہوئی ہے۔ جس کے لیئے عوام کئی بار تما م متعلقہ آفیسران سے مل چکی ہے کوئی بھی ملازم اپنا قصور ماننے کے لیئے تیا ر نہ ہے ۔ مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ پی ایچ ای کے ملازم کہتے ہیں کہ مکینیکل والوں کا قصور ہے اُن سے پوچھنے پر کہا جاتا ہے کہ بجلی نہ ہے اور مکینیکل پی ایچ ای A E E, A E, J E کبھی بھی کسی اسٹیشن پر نہ گئے ہےںاور نہ ہی کسی ملازم کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی جو اپنے فرضِ منصبی میں کوتاہی کرتے ہیں۔مظا ہر ین نے ریا ستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیئے سڑکوںکے کنارے تمام جگہوں پر پانی ٹینکروں کے ذریعہ دستیاب کرا یاجائے اور جہاں قدرتی پانی کے ذرائع میں پانی ہے انھیں بھی فعال بنا یا جائے ۔ عوام نے حکومت سے مانگ کی کہ تمام مقامی ملازمین کو یہاں سے تبدیل کیا جائے اور پی ایچ ای محکمہ کو نجی ہاتھوں میں دیا جائے تاکہ عوام کو پانی دستیاب کرا یاجا سکے اگریہی حال رہا تو عوام اپنے بیوی بچوں اور مال مویشی سمیت سڑکوں پر اتریں گے جس کی ذمہ داری یہاں کی انتظامیہ اور محکمہ پی ایچ ای کی ہو گی کیونکہ انھوں نے عوام کو راحت کے بجائے پریشان کرنے کو اپنا فرضِ منصبی سمجھا ہوا ہے۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او مینڈھر محمد امین چوہد ری موقعہ پر پہنچ گئے اور مظا ہر ین کو یقین دلا یا کہ ان کی جا ئز ما نگو ں کو پو ار کیا جائے گا ۔ان کی یقین دہانی پر مظا ہر ین نے احتجاج ختم کیا اور ٹریفک کی آمدورفت بحال کی گئی۔احتجاج میں مشتاق احمد فانی جنرل سکریٹری کسان مزدور یونین مینڈھر و ریاستی سکریٹری پیر پنجال عوامی پارٹی و نڑول کے مقامی باشندہ و سماجی کارکن عبد الحکیم نے بھی برپور شمولیت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا