ریاسی ضلع کے دور دراز علاقے کے لوگ آج بھی بے بسی کی زندگی جینے پرمجبور
کرن دیپ سنگھ
ریاسی //ریاسی ضلع کی بھماگ تحصیل کے تحت لمسورا پنچائت کے لوگ آج بھی بے بسی کی زندگی جینے کو مجبور ہیں۔ بھماگ تحصیل کے دور دراز علاقوں کے لوگ یہاں آج بھی لوگ بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں۔ مذکورہ علاقوں میں بسنے والے لوگ تقریباً غریب طبقے سے ہیں۔ حالت یہ ہیں کہ انسانوں کے علاج کے لئے نہ تو کوئی خصوصیت ہے، اور نہ ہی سڑکوںکی جس سے لوگوں میں حکومت کے حکومت کے تئیں خاصا غصہ ہے۔ بھماگ تحصیل کے تحت اس دور دراز علاقے میں جب کوئی بیمار ہو جاتا ہے، تو اسے قریب تین گھنٹے چار پائی اپر رکھ پیدل سڑک تک پہنچایا جاتا ہے ۔جس کے بعد گاڑی ریاسی کے لئے ملتی ہے ۔، وہیں ریاسی جاکر بھی کوئی بہتر علاج مریضوں کو نہیں مل پاتا ۔ جبکہ حکومت کو مذکورہ مسائل کی کسی حد تک خبر بھی ہے ۔لیکن حکومت پھر بھی ان کوتاہیوں کو پورا نہیں کر رہی ہے ۔غور طلب ہے کہ اسکے موجودہ حکومت سے پہلے بھی سرکار رہیں پر مسئلہ حل کوئی نہیں کر پایا۔