فردوس ٹاک کا مرکزی حکومت پر پلٹ وار
عمران شاہ
کشتواڑ // پی ڈی پی سنیئر لیڈر و ایم ایل سی فردوس ٹاک نے ڈاک بنگلو کشتواڑ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مڑواہ کی عوام کو بڈسر ڈیم بنانے سے پہلے مرکزی حکومت اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہا کہ NHPC کی جانب سے مڑواہ کشتواڑ میں ڈیم بنائے جانے پر مسلسل مقامی لوگ احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس سلسلہ میں برائے راست عوام سے بات چیت کرے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ اس سلسلہ میں طویل بات چیت ہوی ہے اور ریاستی سرکار نے اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کو عوام کی تشویش سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مڑواہ ایک خوبصورت وادی ہے لہذا عوامی امنگوں اور خواہشات کا احترام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے خاطر وہ سپرئم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بھی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں پر پاور پروجیکٹ تعمیر نہیں کیا جاسکتا،۔عوامی جزبات کا احترام ناگزیر ہے۔