کہا بجٹ کا بنیادی فوکس نوجوان، غریب، خواتین اور کسان ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍رویندر رینا، صدر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر نے ایک انتہائی قابل تعریف بجٹ حاصل کرنے پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کو بااختیار بنائے گا کیونکہ اس کا بنیادی فوکس نوجوان، غریب، خواتین، اور کسان ہیں، اور یہ طبقات ہندوستانی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں۔رویندر رینا نے کہا، ’’عوام دوست، اور ترقی پر مبنی بجٹ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشکور ہوں۔‘‘انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ بناتے وقت سب کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔رینا نے کہا کہ یہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے مشن کو پورا کرنے کے لیے ملک کے مستقبل کی تعمیر کے لیے بھی بجٹ ہے۔رویندر رینا نے کہا کہ بجٹ نوجوان ہندوستان کی نوجوان امنگوں کا بھی عکاس ہے۔ اس بجٹ کے تحت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بجٹ کی شقوں سے ملک بھر میں ٹرین کے ذریعے سفر کی مزید سہولتیں بھی شامل ہوں گی۔