کہامہنگائی نے سفید پوش عوام کی کمر خم کردی ھے ،لوگ غربت کی طرف جارہے ہیں
مشتاق احمد دیو
کشتواڑپاڈر کے ایک روزہ دورہ کے بعد جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس خطءچناب کے سربراہ سجاد احمد کچلو سابق وزیر داخلہ نے آج پلماڑ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں سے مل کر انہیں در پیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی ۔خصوصاً اس وقت کی بارشوں سے جو نقصانات ہوئے ان سے آگاہی حاصل کی ۔سجاد احمد کچلو نے عوام کو سنا اور کہا کہ وہ ان کے مسایل موزوں مقامات تک لے جایں گے اور کوشش کریں گے کہ ان کا فوری ازالہ ہوسکے ۔کچلو نے کہا جموں وکشمیر میں تعمیراتی وترقیاتی انقلاب کی جو باتیں کی جاتی تھیں عوام شاہد ہے کہ وہ سب سراب ثابت ہوئیں۔اس دور میں عوام پریشان ہیں۔ مہنگائی نے سفید پوش عوام کی کمر خم کردی ھے لوگ غربت کی طرف جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی وہ سیاسی جماعت ثابت ہورہی ھے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ھے اور مشکلات کا ازالہ کرتی رہی ھے ۔آج پھر لوگوں کی نظریں اسی جماعت اور اسکے ڑعماج کی طرف لگنے لگی ہیں اسلئے آیے اسی جماعت کو مظبوط بنا