لازوال ویب ڈیسک
سری نگر،// جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ منگل کی صبح وسطی ضلع بڈگام کے نادی گام پہنچے اور وہاں گگن گیر ملی ٹنٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز احمد کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کے مشیر ناصر اسلم وانی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ منگل کی صبح وسطی ضلع بڈگام کے نادی گام گائوں میں پہنچے اور وہاں ڈاکٹر شاہنواز احمد کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔
https://x.com/OmarAbdullah
بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرشاہنواز احمد سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ڈاکٹر شاہنواز احمد کی موت کی خبر پھیلتے ہی پورا نادی گام گائوں ماتم کدے میں تبدیل ہوا تھا۔
ڈاکٹر شاہنواز کے موت کی خبر پھیلنے کے بعد بڈگام بالخصوص ان کے آبائی گائوں نادی گام ماتم کدے میں تبدیل ہوا تھا۔