لازوال ویب ڈیسک
جموں عام آدمی پارٹی کے کنونیئر اروند کیجروال کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ انڈیا الائنس کے وزیر اعلیٰ ہونگے ، ان کی دیکھ ریکھ میں جموں وکشمیر ترقی کرئے یہی ہماری دعا ہے ۔
https://aamaadmiparty.org/
انہوں کہا کہ دہلی کی طرح ہی جموں وکشمیرکی نو منتخب سرکار کے پاس بھی محدود اختیارات ہونگے، اگر عمر عبداللہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرناپڑے تو مجھ سے وہ مشورہ لے سکتے ہیں۔
اروند کیجروال نے کہا :’میں امید کرتا ہوں کہ عمر عبداللہ کی سرکار میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر معراج ملک کو بھی ذمہ داری سونپی جائے تاکہ وہ خط چناب کے لوگوں کے مسائل حل کرسکے۔‘
ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈوڈہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ کے لوگوں نے حالیہ اسمبلی چناو کے دوران تاریخ رقم کرکے عام آدمی پارٹی لیڈر معراج ملک کو جتوایا ۔
ان کے مطابق معراج ملک نے ووٹوں کے ایک بڑے مارجن سے جیت حاصل کی جس کے لئے میں یہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
اروند کیجروال نے کہا :’دہلی کی طرح ہی جموں وکشمیر بھی ہالف سٹیٹ ہے اور جو سرکار معروض وجود میں آئے گی اس کے پاس بھی محدود اختیارات ہی ہونگے۔‘
ان کے مطابق ہالف سٹیٹ میں کام کرنا بہت کٹھن کام ہوتا ہے اگر عمر عبداللہ کو سرکار چلانے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا کرناپڑے تو وہ مجھ سے مفید مشورہ لے سکتے ہیں کیونکہ میرے پاس دس سالہ کا تجربہ ہے۔
عام آدمی پارٹی کے کنونیئر نے کہا کہ عمر عبداللہ کی دو چار دنوں کے اندرا ندر تاج پوشی ہوگی میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ انڈیا الائنس کے وزیر اعلیٰ ہونگے ، ان کی دیکھ ریکھ میں جموں وکشمیر ترقی کے نئے منازل طے کرئے یہی میر ی دعا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک عام آدمی پارٹی کا تعلق ہے تو ہم عمر عبداللہ کو بھر پور سپورٹ فراہم کریں گے۔
اروند کیجروال نے عمر عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا :’میں امید کرتا ہوں کہ عمر عبداللہ کی سرکار میں معراج ملک کو بھی ذمہ داری سونپی جائے کیونکہ وہ ایک بڑے علاقے کی اب ترجمانی کررہے ہیں۔‘