عمرخوفزدہ نہ ہوں ہم کسی کونہیں خریدیں گے:ـرام مادھو

0
0
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍بی جے پی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بی جے پی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ دل بدلوں کا سہارا لے کر ریاست میں سرکار بنائے گی۔ بی جے پی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کو بی جے پی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ ہم مکروہ سیاست اور دل بدلوں کے سہارے ریاست میں سرکار بنانے کے امیدوار نہیں ہے۔ ’’عمر عبداللہ خوف زدہ کیوں ہے؟مجھے پورا یقین ہے کہ اُن کے پارٹی ممبران عمر عبداللہ کے وفادار ہیں۔ایسا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوا کہ ہم کسی پارٹی کے ممبر کو خریدلیں گے‘۔ رام مادھو نے کہا کہ ’ہم نے ماضی میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے دل بدلی سیاست کو کھلے آنکھوں سے دیکھا ہے، اسے کوئی بھی بھول نہیں سکتا۔ عمر عبداللہ کو چاہیے کہ وہ اپنی پارٹی اور اپنے ممبران کی فکر کریں‘۔واضح رہے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاست میں مخلوط اتحاد ٹوٹنے کے بعد ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی کو تحلیل کرکے ریاست میں نئے انتخابات کی راہ ہموار کریں۔ رام مادھو نے کانگریس جماعت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جماعت بھی ریاست میں تباہی کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی ریاست میں علیحدگی پسند نظریہ اور کشت و خون کا سلسلہ گرم رہا تاہم ہم نے اس سلسلے پر باندھ باندھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا