یواین آئی
نئی دہلی؍؍بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما عمران مسعود ہفتہ کو دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج پون کھیڑا، سینئر لیڈر راجیو شکلا، اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے اور پارٹی کے مغربی اتر پردیش انچارج سکریٹری پرمود نروال کی موجودگی میں مسٹر مسعود یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کانگریس میں شامل ہوئے۔مسٹر مسعود کے کانگریس میں شامل ہونے پر کانگریس لیڈروں نے خوشی کا اظہار کیااورکہا کہ آج اتر پردیش میں ’بھارت جوڑو یاترا‘کے بعد ماحول بدل رہا ہے اور آنے والے وقت میں اور بھی بہت سے لوگ کانگریس میں شامل ہوں گے۔ پارٹی لیڈر راہل جی کے دورہ کے بعد پورے ملک میں تبدیلی کا ماحول بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا اثر ہماچل اور کرناٹک کے انتخابات میں نظر آیا ہے۔ کانگریس کا کارواں مسلسل بڑھ رہا ہے اور اگلے 2-3 مہینوں میں کانگریس چار ریاستوں میں انتخابات جیت رہی ہے اور ملک میں بہت بڑی سیاسی تبدیلی آنے والی ہے۔ کانگریس لوک سبھا انتخابات جیت کر مرکز میں حکومت بنائے گی۔مسٹر عمران مسعود نے کہا، ’’کانگریس میں شامل کرنے کے لئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پہلے وہ کانگریس چھوڑنا نہیں چاہتے تھے لیکن حالات ایسے بن گئے کہ انہیں چھوڑنا پڑا، لیکن اب کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے بعد تبدیلی آئی ہے۔ اس کی وجہ سے سارا ماحول بدل گیا ہے۔ کانگریس چھوڑ کر اب میں پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کے سامنے جانے میں شرمندگی محسوس ہوگی لیکن ان کو دھوکہ دیاتھااس کے لئے ان سے معافی مانگوں گا۔‘‘