علم و عمل ہی میں مسلمانوں کی کامیابی کا راز

0
0

جامع مسجد درہال میں جشن امام اعظم ابوحنیفہ ؒ و جلسہ د ستار بندی کی تقریبات
.
ٰٰتبریز ملک
درہال //تحصیل درہال کے تحت جامع مسجد شریف درہال میں ایک پر وقار تقریب برائے جلسہ دستار بندی و جشن امام اعظم ابوحنیفہؒ کا اہتمام کیا گیا ۔جبکہ یہ پروگرام مدرسہ جامعہ رضاء المصطفیٰ درہال ملکاں کے سالانہ 29 ویں جلسہ دستار بندی 15 اپریل 2018 بروز اتوار بر مقام جامع مسجد درہال ملکاں میں زیر صدارت حضرت الحاج صوفی عبد الوحید صاحب منعقد ہوا ۔جس میں مہمان خصوصی حضرت علامہ و مولانا ڈاکٹر انجینئر فضل اللہ چشتی صاحب نے علم و علماء اور بالخصوص امام اعظم کی سیرت اور ان کے علمی تخیر پر مدلل بیان فرمایا۔اس موقع پر ریاست و بیرون ریاست کے علماءکرام کا جم غفیر موجود تھا۔کل سات طلباءکی دستار بندی ہوئی اور اس موقع پر طلباءنے بھی پروگرام پیش کیا. جس سے عوام الناس نے خوب سراہا اور حوصلہ افزائی بھی کی ۔اس کانفرنس سے ایک اہم بیان جو عوام الناس تک مہمانوں یا پھر طلباءنے دیا وہ صرف علم کے حصول اور تبلیغ دین اور علم دین پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا اور حالات حاضرہ کے مطابق امت مسلمہ کو مل جل کر اپنے تمام مسائل کا حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر کشمیر سے تشریف لائے ہوئے مہمان حضرت مولانا اشرف صاحب صدر تنظیم المدارس اہلسنت. نے مدراس کے متعلق اور ان کے الحاق اور یونیورسٹیوں میں صوفی ازم کے نصاب کو شامل کرنا حکومت وقت پرزور مطالبہ کیا اس موقع پر جامعہ کے تمام اساتذہ کرام موجود تھے اور جامعہ رضاءالمصطفی کے طلباءنے اپنا نعتیہ و تقریری پروگرام پیش کیا ۔آخری میں نماز ظہر ادا کی اور قبلہ حضرت مولانا حافظ و قاری محمد سعید صاحب نقشبندی نے مہمانوں اور شرکا جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور اس بابرکت مجلس کا اختتام بھی حضرت کی دعا پر ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا