علمائے اہل سنت پونچھ نے سید جاوید حسین شاہ پر عائد الزامات کی تردید کی

0
0

سید جاوید حسین شاہ کی شخصیت کو بتایا پاک دامن، وائرل ویڈیو کو دیا پروپیگنڈہ قرار
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی جماعت اہل سنت کے علمائے کرام نے ماضی قریب میں سید جاوید حسین شاہ عْرف بٹو پیر کے نام سے منسوب کر ایک وائرل فحش ویڈیو کو انکے خلاف سازش و پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے انہیں نہایت ہی شریف و پاک دامن قرار دیا۔وہیں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے جماعتِ اہل سنت کے صوبائی نائب صدر و امام و خطیب جامع مسجد پونچھ مفتی فاروق حسین مصباحی نے کہا کہ سید پیر جاوید حسین شاہ کی شخصیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ وہ وائرل فحش ویڈیو تو انہوں نے نہیں دیکھی لیکن انتظامیہ سے اسکی تحقیقات کے متعلق جانکاری حاصل کی و دیگر شواہد سے معلوم ہوا کہ اس وائرل فحش ویڈیو میں جو انسان ہے وہ کوئی اور ہے اور اسکے ساتھ پیر صاحب کا فوٹو لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ اس طرح ایک شریف النفس انسان کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں تاکہ مستقبل میں کوئی اس طرح کسی عزت دار، پاک دامن و شریف النفس انسان کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کرے۔مزید انہوں نے اہل اسلام سے اپیل کی ہیکہ وہ آلِ رسول? پر اس طرح بنا ثبوت و شواہد کے تہمت لگانے سے گریز کریں اور آلِ رسول جہاں کہیں بھی ہیں انکی عزت کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا