علمائے اکرام نے سیرت ِسرور کائنات پر تفصیلی روشنی ڈالی

0
0

مشتاق احمد دیو
کشتواڑ//عالمی تبلیغی جماعت کا ضلع کشتواڑمیںدو روزہ سیرتی اجتماع مرکزی جامع مسجد شریف کشتواڑ میںمنعقد کیا گیا ۔مختلف دیہات سے بڑی تعداد میں فرزندان توحید اس اجتماع میں شریک ہوئے اور مبلغین عظام و علمائے حق کے رقت آمیز بیانات سُنے۔ مبلغین عظام و علمائے اکرام نے سیرت سرور کائنات صحابہ اکرام کی مبارک حیات اور اولیائے اکرام کی دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔علمائے اکرام نے یہ کہا کے ہم سب کو مل کر شریعت محمدی پر سب سے کار بند رہیں۔ تاکہ پوری دنیاں میں جوابدانی،بے چینی،بے راہ روی شدت سے بڑھ رہی ہے اسے نجات ملے۔علمائے اکرام نے کہاا سلام ہی ایک ایسا دین ہے جو مکمل اور قابل عمل دین ہے اسی پر عمل پیدا ہو کر دُنیاں و مافیہا میں سر خروی حاصل ہو سکتی ہے آج صبح کو نماز فجر کے بعد خصوصی مجلس دُعا ہوئی اور یہی اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا