’علامہ اقبال کے مکتوبات مشاہیر کشمیر کے نام‘

0
0

الطاف نظامی کی دوسری کتاب کی کشمیر یونیورسٹی میں ہوئی رسم اجرائی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍کشمیر یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے ہاتھوں الطاف احمد نظامی کی دوسری کتاب باعنوان "علامہ اقبال کے مکتوبات مشاہیر کشمیر کے نام” کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔ شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں دو کتابوں کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ ان دو کتابوں میں شعبہ اردو کا مجلہ "بازیافت” اور الطاف نظامی کی کتاب "علامہ اقبال کے مکتوبات مشاہیر کشمیر کے نام ” شامل ہیں۔اس موقعہ پر اردو دنیا سے مختلف اہم شخصیات سمیت یونیورسٹی آف کشمیر کے اعلی آفیسر ان اور ریسرچ اسکالرز اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔ شرکاء میں پروفیسر نیلوفر خان ( وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی) پروفیسر عارفہ بشری(ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور صدر شعبہ اردو) وحشی سعید (معروف افسانہ نگار ) ڈاکٹر شفق سو پوری (ادیب و شاعر ) ڈاکٹر الطاف انجم، ڈاکٹر مشتاق حیدر، پروفیسر عادل آمین کاک،ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی، پروفیسر محراج الدین، پروفیسر زتشی صاحبہ ، ڈاکٹر جہانگیر اقبال تانترے، ڈاکٹر شاہ نواز، ڈاکٹر محی الدین زور کشمیری،ڈاکٹر ذاکر شاہین، ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر یونس ٹھوکر سمیت سینکڑوں اسکالرز اور طلباء و طالبات موجود تھے۔ اس موقعہ پر الطاف نظامی کی تحقیقی اور تخلیقی خدمات کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ موصوف کی اس سے قبل اسی مقام پر پہلی تحقیقی کتاب باعنوان "تحریک آزادی ہند اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری” بھی اشاعت پزیر ہوچکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا